ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا۔
ایک بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ بہت سے امریکی شہری سوال کرتے ہیں کہ ایران پر حملے کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران ایٹم بم بنانا چاہ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران دعویٰ کرتا ہے کہ انرجی کیلئے ایٹمی صلاحیت حاصل کر رہا تھا، دنیا کے دیگر ممالک کے پاس بھی ایٹمی توانائی ہے جس کا ایک طریقہ کار ہے، انرجی کیلئے فیول درآمد کر کے زمین کے اوپر ری ایکٹر بنانا پڑتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران دیگر ممالک کی طرح زمین کے اوپر ری ایکٹر نہیں بنا رہا تھا، ایران پہاڑوں کے اندر ری ایکٹر اور دیگر تنصیبات بنا رہا تھا، ایران یورینیم کی اتنی افزودگی کر رہا تھا کہ فوری ایٹم بم بنا سکتا تھا۔