ٹرمپ کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران جنگ پر تبادلہ خیال
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلما ن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے، صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کردی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدرپہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں ، ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی۔