امریکی نائب صدر نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو ٹرمپ کا سخت پیغام بھجوا دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا کہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صبر جواب دے رہا ہے، جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا، ایرانی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھیں گے۔