سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی امریکی و اسرائیلی حملے میں شدید زخمی، اہلیہ شہید

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں کمال خرازی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے، سابق ایرانی وزیر خارجہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ان کی اہلیہ شہید ہو گئی ہیں۔

کمال خرازی 1997ء سے 2005ء تک ایران کے وزیر خارجہ رہے اور بعد ازاں اعلیٰ قیادت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق وہ حالیہ عرصے میں بھی اعلیٰ قیادت کے دفتر کے ساتھ بطور خارجہ امور کے مشیر وابستہ تھے اور موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں