عراق: ایران کی حمایت یافتہ فورسز پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

بغداد: (دنیا نیوز) ایران کے حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی عراق کے شہر تلعفر میں ان کے ایک ٹھکانے کو دوہرے فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

پاپولر موبلائزیشن فورسز کے مطابق حملہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیا گیا جس میں 53ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں کمانڈو بٹالین کا کمانڈر اور ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 4 دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں