کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائےگا: ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے ممکنہ زمینی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر فوج کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف امیر حاتمی نے ایک اعلیٰ سطحی عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریکی سے نظر رکھی جائے اور ہر لمحے کی صورتحال سے آگاہ رہا جائے۔

انہوں نے فوجی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

ایرانی کمانڈر نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر دشمن نے زمینی حملے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا اور حملہ آوروں کو واپس جانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں