روس کا ایران امریکا تنازع کے حل میں مدد کرنے کا اعلان

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے ایران امریکا تنازع کے حل میں مدد کرنے کا اعلان کر دیا۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن خطے کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں، روس ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ صدر پیوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہوئیں تو ہم یقیناً اپنی جانب سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ جنگی صورتحال جلد از جلد پُرامن راستے پر آ سکے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج مصر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کریں گے، ملاقات میں ایران جنگ، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں