اسحاق ڈار کا مصری و ازبک وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر اور ازبک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں حالیہ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔
وزیر خارجہ مصر نے مکالمے کے فروغ و تنازع کے حل کے لئے پاکستان اور چین کے 5 نکات کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
.jpg)
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ازبکستان نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا، اسلام آباد اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔
اس موقع پر پاکستان-چین پانچ نکاتی امن منصوبے کی مکمل حمایت کی گئی، خلیج و مشرق وسطیٰ میں استحکام کیلئے مشترکہ عزم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔