پیرس اولمپکس 2024 امریکا کی بالادستی کیساتھ اختتام پذیر

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونیوالے اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام پذیر، امریکا 126 میڈلز کیساتھ سرفہرست چین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گولڈ میڈل کے آخری میچ میں امریکا کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے فرانس کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا، امریکا نے 40گولڈ میڈلز کے ساتھ پیرس اولمپکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، امریکا نے 44سلور اور 42برونز میڈلز بھی جیتے امریکا نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 126میڈلز جیتے۔

چین کے گولڈ میڈلز کی تعداد بھی 40رہی، چین مجموعی طور پر 91میڈلز جیت کر دوسرے نمبر پر رہا، جاپان 20 گولڈ، 12 سلور اور 13 برونز میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

ایونٹ میں پاکستان کے 7ایتھلیٹس نے شرکت کی، پاکستان کی جانب سے واحد گولڈ میڈل ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلوں میں حاص کیا۔

پاکستان نے 40سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ارشد ندیم اولمپکس میں انفرادی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں