پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: (دنیا نیوز) پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 میں اچانک خرابی ہوئی ہے، طیارے کے کپتان نے اے ٹی سی کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ پرواز میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے، طیارے کو کپتان نے بحفاظت کراچی لینڈ کرلیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کپتان کو تکنیکی خرابی کی وارننگ موصول ہوئی جو کہ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد جہاز دبئی روانہ ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مسافروں کی حفاظت پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں