پاکستان کے سابق ہاکی پلیئر سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ ہوگئے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ ہوگئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ سہیل عباس رواں ماہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سہیل عباس ملائیشین کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر سکلز بہتر بنائیں گے۔

پاکستان کی طرف سے 315 میچز میں 348 گول سکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے سہیل عباس کا ملائیشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، انٹرنیشنل ہاکی کو خیر باد کہنے کے بعد سہیل عباس کی کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ یہ پہلی باقاعدہ اسائنمنٹ ہوگی۔

سہیل عباس نے ملائیشین ہاکی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، سابق کھلاڑی سہیل عباس کو پی ایچ ایف کی طرف سے بھی کوچنگ کی پیشکش کی گئیں تاہم پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کا ہمیشہ موقف رہا تھا کہ وہ عارضی ذمہ داریاں نہیں بلکہ طویل مدت معاہدہ چاہتے ہیں۔

دوسری جانب، سابق کپتان وسیم احمد نے اپنے ساتھی کھلاڑی سہیل احمد کے ملائیشین ہاکی کی بطور کوچ جرسی پہننے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں