ڈینش جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی 3 بہنوں نے نیاریکارڈ قائم کرلیا

کوپن ہیگن :(ویب ڈیسک ) ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں جاری مختلف کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستانی تین بہنوں نے تمغے جیت کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

ہیڈ ڈینش جونیئر اوپن کے فائنل میں نور علی اور سحرش علی نے 11-3، 11-3، 11-2 سے کامیابی حاصل کی جبکہ انڈر 17 کیٹیگری میں ماہ نور علی اور سحرش علی دونوں کی بڑی بہن مہوش علی نے بھی متاثر کن کارکردگی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی،سکواش کی دنیا میں ابھرتی ہوئی15 سالہ سٹار نے نیدرلینڈز کی روبی ہوئیسمین کو 11-4، 11-7 اور 11-8 سے شکست دی۔

تینوں بہنیں تمغے لے کر وطن واپس آئیں، جو خاندان اور پاکستان کے لیے ایک قابل ذکر فخر کی بات ہے، تینوں بہنوں کی جیت نے بین الاقوامی سطح پر جونیئر سکواش میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بھی اجاگر کیا۔

دریں اثنا محمد عاصم خان نے فائنل میں انگلینڈ کے نک وال کو شکست دے کر اپنا پہلا پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ ٹور ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے، ٹورنامنٹ میں 27 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ نے 65 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

پہلی گیم 12-14 سے ہارنے کے بعد عاصم خان نے زبردست واپسی کی اور اگلی 3 گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر فتح حاصل کر لی۔

عاصم خان کی جیت ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، سکواش میں پاکستان ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے جس میں ملک نے متعدد عالمی چیمپیئن پیدا کیے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں