گوجرانوالہ: 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے بچوں کی لاشیں کھیتوں سے برآمد

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کامونکے کے علاقے میں 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے دو کمسن بچوں کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں موضع درگاپور سے دھان کی فصل سے ملی ہیں جن میں 9 سالہ وقاص اور 7 سالہ حمزہ شامل ہیں، نامعلوم ملزمان نے مقتول بچوں کودوروز قبل اغوا کیا تھا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تخقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے سی پی اوگوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہے، شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں