8 سالہ ننھی فوٹوگرافر نے نایاب ’’گلابی ٹڈا‘‘ ڈھونڈ نکالا، ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) 9 سالہ فوٹوگرافر نے جھاڑیوں اور دیگر پیڑ پودوں کی تصویر کشی کے دوران ایک گلابی رنگ کا ٹڈا ڈھونڈ نکالا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

جیمی نے اس گلابی ٹڈے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل ایگل آئیڈ گرل پر شیئر کی ہے۔

گلابی ٹڈا انتہائی کمیاب ہے، اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ننھی جیمی نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں صرف ایک فیصد افراد ہیں جو زندگی میں صرف ایک بار گلابی ٹڈا دیکھ پاتے ہیں۔

گلابی ٹڈے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر لوگوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جیمی کی محنت کو سراہا ہے، جیمی نے بتایا ہے کہ یہ ٹڈا جینیاتی ترتیب میں بگاڑ یا خرابی سے گلابی ہو جاتا ہے۔

لوگوں کو یہ بات بہت پسند آئی ہے کہ ننھی فوٹوگراف نے صرف ویڈیو اور تصویریں ہی شیئر نہیں کیں بلکہ اس ٹڈے کی انوکھی رنگت کے بارے میں خاصی کارآمد معلومات بھی فراہم کیں۔

جیمی کی اس شاندار ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کر دیا، بہت سے لوگوں نے قدرت کے اس حسین نظارے کے ساتھ ساتھ جیمی کی قابلیت اور دلچسپی کی بھی تعریف کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کا ایسا استعمال کرنا چاہیے، بچے اپنے اردگرد کی دنیا کے بارے میں کس قدر متجسس اور متاثر ہوتے ہیں، مجھے یہ پسند ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اس بچی کا جوش و جوش قابل دید ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں