موسم خزاں میں زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے: ناسا ماہرین کا دعویٰ

نیویارک:(دنیا نیوز) زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے جو اس کے گرد چکر لگائے گا، کائنات کا یہ عجوبہ رواں سال موسم خزاں کے دوران رونما ہوگا۔

ناسا ماہرین کے مطابق زمین کی کشش ثقل آئندہ ہفتے ایک چھوٹے سیارچے کو عارضی طور پر اپنے مدار میں قید کر ے گی، جس کی وجہ سے یہ ’دوسرا چاند‘ بن کر زمین کے گرد چکر لگائے گا، اس چاند کی روشنی چاند جیسی نہیں ہوگی۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس نئے چاند کو 2024 پی ٹی فائیو کا نام دیا گیا ہے، دو ماہ بعد یہ سیارچہ زمین کے مدار سے آزاد ہو کر ملکی وے میں مل جائے گا، زمین کو ملنے والے اس منی چاند کی لمبائی تقریباً 33 فٹ ہے، ایسے خلائی پتھر زمین کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں