شہر قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

واقعہ کورنگی مدینہ کالونی شادی ہال کے قریب پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمان نے واقعہ بارے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی، مقتول کی لاش ہسپتال میں ایک خاتون چھوڑ کر گئی جو کہ مبینہ ملزم عامر کی اہلیہ بتائی جاتی ہے۔

عتیق الرحمان کے مطابق واقعہ کے بعد سے خاتون اور اس کا شوہر عامر غائب ہیں جن کو پکڑے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں