فلائی دبئی نے بیروت کیلئے پروازیں 3 اکتوبر تک معطل کر دیں

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے بیروت کیلئے پروازیں 3 اکتوبر تک معطل کر دیں۔

فلائی دبئی نے یہ فیصلہ بیروت پر اسرائیل کی طرف سے پچھلے کئی دنوں سے جاری بمباری سے پیدا شدہ صورتحال میں کیا ہے، تاہم فضائی کمپنی نے اس بمباری اور اسرائیل کا نام لینے کے بجائے کہا ہے کہ اس کا یہ فیصلہ جاری پیش رفت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

فلائی دبئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ہم لبنان میں پائی جانے والی صورتحال کو متواتر اور قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں، جیسے ہی محسوس ہوا کہ صورتحال بدل رہی ہے تو ہم اپنی پروازوں کے شیڈول میں اس کے مطابق تبدیلی کر لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں