اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کیخلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور ایٹلری سے حملے کئے گئے، جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق لبنان نے اپنی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں