شیخوپورہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) سلطان پورہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، فائرنگ کے باعث ساس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عرفان کی بیوی کچھ عرصہ سے ناراض ہوکر میکے گئی تھی، بیوی اورساس نے ملزم کے گھر سامنے آکر شور شرابا کیا تو اس نے مشتعل ہوکر فائرنگ کر دی۔

قتل ہونے والی خواتین میں بیوی کرن اور ساس نگینہ شامل ہیں، ساس کی بہن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں