کراچی: ڈاکوؤں نے مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کرکے اہلکار کو زخمی کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکوؤں نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کی شاہین فورس کے اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ اس دوران سہراب گوٹھ جانے کے لیے وہ یوٹرن کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار عباس زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوگیا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں