اسرائیل کے حملے: جواب میں حزب اللہ نے سو سے زائد راکٹ داغ دیئے

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر سو سے زائد راکٹ داغ دیئے۔

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے جس میں حیفہ اور شمالی اسرائیل کے دیگر شہروں کو درجنوں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج نے اکثر راکٹ فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رات گئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں زوردار حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں تین عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا، اسرائیلی طیاروں نے حملوں کے دوران جنوبی لبنان کے طائر، داہیہ اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے دوران داہیہ میں ان تین عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ جمع کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں