لبنان پر زمینی حملہ تیز، جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی: اسرائیلی فوجی حکام

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے فوجی حکام نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ تیزی سے اور جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

فوجی حکام نے کہا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اسے ممکنہ حد تک بہت مختصر رکھیں، اتنا مختصر جتنا کہ ہمارے بس میں ہو،تاہم انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حزب اللہ کو ٹارگٹ کر رہا ہے، تاہم زمین پر زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس دعوے سے مختلف ہے، اسرائیلی ذمہ دار نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا میرے خیال میں حزب اللہ کی جنگی صلاحیت کو کافی حد تک نقصان پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی ذمہ دار کی یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے کہا ہے کہ اس کا اتحادی جنگ اور تصادم روکنے میں ناکام ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ہفتے کے دوران کم از کم 700 لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، یہ ہلاکتیں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں