بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (ذیشان کاکا خیل) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں، آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں