عدالت کافلک ناز چترالی اور عادل خان بازئی کو 7 فروری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی اور رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو 7 فروری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عادل خان بازئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کیخلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آپ وفاق کے نمائندے ہیں آپ مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

بعدازں عدالت نے درخواستوں گزار کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں اور دونوں رہنماؤں کو 7 فروری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں