بھارت: مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک

پٹنہ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کی ایک مقدس پہاڑی پر واقع ایک مندر میں ہونے والی سالانہ پوجا کے وقت بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے جہان آباد ضلع کے بابا سدھیشور ناتھ مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران ملک بھر سے آمنے والے پجاریوں اور مندر کے باہر پھول بیچنے والوں کے درمیان قیمت پر تلخ کلامی ہوگئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس دکانداروں اور پجاریوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی اور لاٹھی چارج کردیا جس سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں لوگ کچلے گئے۔

ایمبولینسوں میں درجنوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں