افغان خواتین کے ساتھ امریکی فوجیوں کی زیادتی کا انکشاف د ھماکہ میں نیٹو اہلکار ہلاک
صوبہ بلخ میں 15خاندانوں کی خواتین کو نشانہ بنایا گیا، امریکی کمانڈر کی معاملہ ذرائع ابلاغ تک نہ پہنچانے کی دھمکی جنوبی علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکے میں فوجی ہلاک ہوئے، مجاہدین نجات دہندہ افواج ہیں،رکن پارلیمان
افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے افغان خواتین سے جنسی زیادتی کا انکشاف ہواہے ، صوبہ بلخ کے ایک گاوں میں رات کے وقت چھاپہ مار کارروائی کے دوران امریکی فوجیوں کی جانب سے کئی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا، مقامی افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوج نے کئی گھروں میں تلاشی کے بہانے مردوں و خواتین کو الگ الگ کیا، فوجیوں نے اس دوران تقریباً پندرہ خاندانوں کی متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جبکہ امریکی کمانڈر کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ کوئی بھی شخص اس معاملے کو ذرائع ابلاغ تک نہ پہنچائے ،علاوہ ازیں ایساف کے مطابق جنوبی افغان علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم فوجیوں کی شہریت نہیں بتائی گئی، دریں اثناء امریکی سینیٹ نے افغانستان کیلئے نئے اعلی سطحی فوجی کمانڈر کی منظوری دے دی ہے، صدر اوباما کے منتخب کردہ نئے امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ افغانستان میں تعینات جنرل ایلن کی جگہ امریکی اتحادی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں افغانستان کے وزیر توانائی و پانی اسماعیل خان نے پارلیمانی سیشن سے خطاب میں کہا کہ سوویت یونین کیخلاف لڑنے والے تمام مجاہدین نجات دہندہ افواج ہیں۔