کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب کے بیان پر طلحہ انجم کا کرارا جواب

کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب  کے بیان پر طلحہ انجم کا کرارا جواب

کراچی(شوبزڈیسک)کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب کے بیان پر گلوکار طلحہ انجم نے کرارا جواب دیدیا۔

میئر کراچی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کو کبھی دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شمار کیا جاتا تھا اور اب شہر میں دہشتگردی و بھتہ خوری کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔اس بیان پر گلوکار نے انسٹاگرام سٹوری میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ شہر میں نہ پانی ہے ، نہ بجلی، نہ گیس اور نہ ہی سڑکیں موجود ہیں جس پر انہوں نے سندھ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں