امریکا:روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں روٹی خریدنے کیلئے مارکیٹ گئے شخص نے لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے علاقے مِڈلینڈز کے ایک شہری بریڈ خریدنے کے لیے گھر سے نکلا اور جہاں سٹور سے اس نے 10 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا۔گھر پہنچ کر جب اس نے ٹکٹ کو سکریچ کیا تو اس کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ٹکٹ پر 5 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ نکلا تھا۔خوش قسمت شہری نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بالکل ناقابلِ یقین تھا۔ پہلے تو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ صحیح دیکھ رہے ہیں۔ وہ بار بار صفر گن رہے تھے کہ کہیں غلطی تو نہیں ہو رہی۔ ابھی اس نے فیصلہ نہیں کیا کہ اتنی بڑی رقم کا کیا کریگا، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ روٹی خریدنے کا یہ مختصر سا سفر اس کی زندگی کا سب سے منافع بخش سودا ثابت ہوا۔