14وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی اورقیمتی اشیا سے محروم
ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں سلمان، شالیمار میں فہیم ، شاہدرہ میں عابد کو لوٹ لیا باغبانپورہ ، نواب ٹاؤن ، سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں سے 5 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی14 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں سلمان سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبا ئل فون، شالیمار میں فہیم سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل،گلشن راوی میں ریحان سے 2لاکھ روپے اور موبائل ، شاہدرہ میں عابد سے 1لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل،نصیر آباد میں وسیم سے 35 ہزار روپے اور موبائل،شیرا کوٹ میں وسیم سے 20 ہزار روپے اور موبائل،نولکھا میں دانش سے 10 ہزار نقدی و موبائل اورواصف سے 5 ہزار نقدی اور ایک موبائل جبکہ کوٹ لکھپت میں نواز سے 7 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔ادھر نامعلوم افراد باغبانپورہ سے کاشف ، نواب ٹاؤن سے اختر، سبزہ زار سے جواد ،گجرپورہ سے امیر علی اور گوالمنڈی سے طاہر کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو گئے۔