لنکا پریمیئر لیگ کاچھٹا ایڈیشن آج سے پلیئر ڈرافٹ سے شروع
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2026کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں آج یکم جون کو کولمبو میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ سے باضابطہ طور پر شروع ہوں گی،
جہاں فرنچائزز عالمی اور مقامی کھلاڑیوں کے وسیع پول میں سے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔ترجمان کے مطابق ڈرافٹ میں دنیا بھر سے 421 کھلاڑی انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے ، جبکہ 650سے زائد کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔ ایل پی ایل 2026 کا انعقاد 17جولائی سے 18 اگست تک کولمبو، دمبولا اور پالی کیلے میں کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق بین الاقوامی تجربے اور ٹی20 مہارت کے حامل کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث ایل پی ایل 2026 کا پلیئر ڈرافٹ انتہائی دلچسپ اور مسابقتی ہونے کی توقع ہے ۔