پاک آسٹریلیا ٹیموں کے لاہور میں ڈیرے، آج ٹریننگ

پاک آسٹریلیا ٹیموں کے لاہور میں ڈیرے، آج ٹریننگ

کھلاڑی نجی ہوٹل منتقل ، آج قذافی سٹیڈیم میں مشقیں ،کل دوسراون ڈے ،پہلے میچ میں ہم نے 30سے 40رنزکم بنائے :آسٹریلوی کپتان

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں،کھلاڑیوں کوسخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل منتقل کیاگیا، دونوں ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں مشقیں کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسراون ڈے میچ کل کھیلاجائیگا، پاکستان نے راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ 5 وکٹوں سے جیتا تھا اوریوں پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہاکہ بولرز نے اچھی اور بہترین لائن پر بولنگ کروائی، ہم نے 30 سے 40 رنز کم بنائے ۔ مارنس یہاں پی ایس ایل کھیلے ہیں، ان سے بہت مدد مل رہی ہے ، مارنس وکٹوں کے بارے میں بتاتے رہتے ہیںاور ان کے یہاں کھیلنے کے تجربے کے باعث ٹیم کو کافی فائدہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں