وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ سیل کا رکن شکایت سیل کی چیئرپرسن بن کر فراڈ، 2 خواتین سمیت 4 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ سیل کا رکن شکایت سیل کی چیئرپرسن بن کر فراڈ، 2 خواتین سمیت 4 افراد گرفتار

دیپالپور ، اوکاڑہ ،جہلم(تحصیل رپورٹر، خبرنگار، اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیم کارکن ، شکایت سیل کی چیئرپرسن بن کر فراڈ کرنے والی 2خواتین سمیت 4افراد گرفتار کر لئے گئے۔

 دیپالپور کے محلہ دلاور کوٹ کا رہائشی فیصل محمود وزیراعلیٰ کی مانیٹرنگ ٹیم کا رکن بن کرسرکاری افسروں، اہلکاروں، بلدیاتی اداروں کے ذمہ داروں اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کرتا رہا، ملزم کئی ماہ سے دیپالپور، رینالہ خورد، اوکاڑہ، پاکپتن، عارفوالا اور دیگر علاقوں میں سرگرم تھا ، ملزم فیصل محمود اور ساتھی خاتون حدیقہ اشتیاق کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،دریں اثنا جہلم پولیس نے وزیراعلیٰ شکایت سیل کی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول اور سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،مہناز سعید نے خود کو وزیراعلیٰ شکایت سیل کی چیئرپرسن ظاہر کرتے ہوئے جہلم سٹی پولیس سے رابطہ کیا ، پروٹوکول اور دیگر سرکاری سہولیات کا مطالبہ کیا تھا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان جہلم پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کی گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے بتایا جاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں