جیکولین فرنینڈس سمیت 15افراد پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ،3 جون کو طلب

جیکولین فرنینڈس سمیت 15افراد پر فرد  جرم عائد کرنیکا فیصلہ،3 جون کو طلب

نئی دہلی (شوبزیسک )بھارتی عدالت نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر 15 افراد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ان میں منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا ماریا پال، پنکی ایرانی، دیپک رمنانی سمیت دیگر شامل ہیں۔نئی دہلی کی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کی بنیاد پر تمام ملزموں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے بادی النظر میں کافی مواد موجود ہے ، عدالت نے تمام ملزموں کو 3 جون کو طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں