انڈر18ایشیا کپ ہاکی ،ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی

انڈر18ایشیا کپ ہاکی ،ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی

انڈر18ایشیا کپ ہاکی ،ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے ہارسامناکرناپڑا،3جون کواگلامقابلہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انڈر18 ایشیا کپ جاپان میں ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دیدی۔پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر18 ایشیا کپ6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جا رہا ہے ۔ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین کھیلے جانے والے سنسنی خیز میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول42 ویں منٹ میں مزمل نے ،دوسرا گول آخری منٹ میں محمد فرحان نے سکور کیا۔ملائیشیا کی جانب سے دھیریش نے لگاتار دو جبکہ اسراف نے ایک گول سکور کرکے ملائیشیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔پاکستان اپنا تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 3 جون کو کھیلے گا۔قومی ہیروز کو الاسکا بیٹری اور پی ٹی سی ایل کا تعاون حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں