پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3جولائی سے شروع ہو گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ٹورنامنٹ میں تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں کے لئے رجسٹریشن ہو چکی ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔،ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔