سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی  صدر کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

ریاض(دنیا نیوز ) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جن کا مقصد خطے میں سلامتی و استحکام کو فروغ دینا اور بحری راستوں کی حفاظت اور آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے ۔گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں