پاسداران انقلاب کا ایرانی حدود میں امریکی ایم کیو 1ڈرون کو مارگرانے کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی پاسداران انقلاب نے ایرانی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ایم کیو 1 ڈرون کوگرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پاسداران انقلاب کے مطابق یہ ڈرون گزشتہ روز صبح کے وقت ایرانی حدود میں داخل ہوا، ڈرون کو فوری طور پرپاسداران انقلاب کے نگرانی اور مانیٹرنگ سسٹمز نے شناخت کر لیا جس کے بعد اسے جدید فضائی دفاعی میزائل نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔دوسری طرف ایرانی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی اجازت کے بغیر اور مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہُرمُز سے سفر کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے ۔