عرفات منہاس کیلئے سپیشل دن تھا ڈیبیو یادگار رہا: میتھیورینشا
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میتھیورینشا نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کوالٹی سپنرز سامنے لایا ہے ۔
عرفات منہاس کیلئے سپیشل دن تھا، ڈیبیو یادگار رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برصغیر میں پچز سلو اور سپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں چند گیندیں کافی نیچے رہی تھیں، گیند بھی سپن کافی ہوئی،ہم تیار تھے ۔ ہمیں معلوم تھا ایسی پچز پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا، ایڈم زیمبا کو بیک اسپیزم تھا، امید ہے جلدٹھیک ہو جائیں گے ۔ راولپنڈی خوبصورت شہرہے ، کراؤڈ بہت پرجوش تھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے ۔