ڈیفنس:ہارن کیوں دیا،؟امیرزادوں کا 3 افراد پر مبینہ تشدد

 ڈیفنس:ہارن کیوں دیا،؟امیرزادوں کا 3 افراد پر مبینہ تشدد

ملزموں نے تینوں افراد پر ڈنڈوں ،الیکٹرک راڈ سے حملہ کیا، ویڈیو وائرل

لاہور(کرائم رپورٹر )گاڑی کو ہارن دیکرراستہ مانگنے پر امیرزادوں کا حساس ادارے کے اہلکاروں سمیت 3افراد پر مبینہ تشدد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں امیرزادوں نے بیچ سڑک ڈنڈوں، الیکٹرک راڈ اوراسلحہ کے زورپر تینوں افراد پر تشدد کیا،ملزموں کی جانب سے تشدد کی ویڈیومنظرعام پر آگئی جس میں ملزموں کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس نے تشدد، حبس بے جا میں رکھنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق عید کے ایام میں امیرزادوں کی لگژری گاڑی کی وجہ سے ٹریفک سسست روی کا شکارہوئی،گاڑی کو سائیڈ پر ہٹنے کیلئے ہارن کااستعمال کیا تو انہوں نے تشددشروع کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تشددکرنے والوں میں لاہورکی معروف کاروباری شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ با اثر ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں