شاد باغ : مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی کا ملزم ہلاک ، دوسرا فرار

شاد باغ : مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی کا ملزم ہلاک ، دوسرا فرار

اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوا،پھر دم توڑ گیا:ترجمان پولیس سجاد ڈکیتی،چوری سمیت 180کے قریب وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کا ایک ملزم ہلاک ، اس کا ساتھی فرار ہو گیا ۔پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق 15 پرکالر نے بتایا کہ 2 ڈاکو نقد رقم اور موبائل چھین کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہوگئے ہیں جس پر تھانہ شاد باغ کی پٹرولنگ ٹیم نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا اس دوران شاد باغ پولیس نے جوا بی کارروائی کی، بعدازاں فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گیا، بعدازاں زخمی ڈاکو دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت سید سجاد کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی ،چوری، نقب زنی اور غیر قانونی اسلحہ جیسی 180کے قریب وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں