بچپن میں کھایا گیا جنک فوڈ عمر بھر دماغ پر اثر ڈال سکتا

بچپن میں کھایا گیا جنک فوڈ عمر بھر دماغ پر اثر ڈال سکتا

لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بچپن میں زیادہ چکنائی اور شکر والی غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال دماغ کے بھوک اور خوراک سے متعلق نظام کو مستقل طور پر متاثر کر سکتا ہے جس کے اثرات بالغ عمر تک برقرار رہتے ہیں۔

چاہے بعد میں صحت مند غذا ہی کیوں نہ اختیار کر لی جائے ۔تحقیق کے مطابق بچپن میں جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کھانے کی عادات میں ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جو مستقبل میں زیادہ کھانے کی خواہش کو بڑھا سکتی ہیں۔ ماہرین نے پایا کہ اس کے اثرات لڑکوں اور لڑکیوں میں مختلف انداز سے ظاہر ہوتے ہیں جبکہ لڑکیاں نسبتاً زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک ناصرف جسمانی صحت بلکہ دماغی نشوونما کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں