مریضوں کی رسولی ختم کرنیوالی کینسرویکسین تیار

مریضوں کی رسولی ختم کرنیوالی کینسرویکسین تیار

لاہور(نیٹ نیوز)طبی ماہرین نے کینسر جیسے موذی مرض سے نجات دلانے والی مؤثر ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت کی ہے ۔

اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل 11 ممالک میں جاری ہے اور اب تک کے نتائج بہترین قرار دیے گئے ہیں جو کہ مریضوں میں مکمل رسولی کو ختم کر دیتی ہے ۔یہ ویکسین انجکشن کے ذریعے ایسے مریضوں کو لگائی جاتی ہے جن کا کینسر پھیل چکا ہوتا ہے یا دوبارہ لوٹ کر سامنے آتا ہے جبکہ دیگر طریقہ علاج ناکام ثابت ہوتے ہیں۔mivantamab نامی ویکسین مریضوں کے جسم کے اندر رسولی کو ایک تہائی سے زیادہ سکیڑ دیتی ہے اور چند ہفتوں کے اندر ڈرامائی تبدیلیاں آتی ہیں۔برطانیہ میں کلینیکل ٹرائل کے دوران متعدد مریضوں کی رسولیاں مکمل طور پر گھل کر ختم ہوگئیں اورمریضوں کی حالت میں بہتری آئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں