کوئٹہ :میزئی اڈا پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

کوئٹہ :میزئی اڈا پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

معروف شخصیت داد محمد کاکڑ،سید جعفر آغا، مطیع اللہ وغیرہ دم توڑ گئے موٹرسائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار، دونوں زخمی ہسپتال منتقل

کوئٹہ(کرائم رپورٹر )قلعہ عبداللہ کے علاقہ میزئی اڈا پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ،چمن شاہراہ پر واقع میزئی اڈا میں نادرا مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں معروف شخصیت داد محمد کاکڑ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے اسی دوران موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور گولیوں کی زد میں آکر داد محمد کاکڑ، سید جعفر آغا، مطیع اللہ ، متک آغا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر مقامی قبائل موقع پر پہنچ گئے ، لاشوں اور زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر میزئی اڈا پہنچا دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں