بھارت :مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کار حادثے میں ہلا ک
گو پی ناتھ ائیر پورٹ جا رہے تھے ،کا ر دوسری کا ر سے ٹکرا گئی ،ہسپتال میں چل بسے بی جے پی کے سینئر رہنما اور دیہی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔
نئی دہلی (این این آئی)گوپی ناتھ منڈے مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے تھے ۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سابق صدر نتن گڈکری نے پریس کانفرنس میں ان کی موت کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہا گوپی ناتھ منڈے کی ہلاکت پارٹی اور مہاراشٹر کی سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔بی جے پی کے سینئر رہنما ہرش وردھن نے بتایا کہ گوپی دہلی ایئر پورٹ جا رہے تھے کہ ان کی کار ایک دوسری کار سے ٹکراگئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں دم تو ڑ گئے ۔گوپی ناتھ کی موت پر بھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔