چین: دو ہفتے بعد زیر زمین پھنسے 11 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا

چین: دو ہفتے بعد زیر زمین پھنسے  11 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا

چین میں دوہفتے بعد کان میں پھنسے 11مزدوروں کو زندہ نکال لیاگیا۔ابھی تک 10مزدور لاپتہ ہیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)رائٹرز کے مطابق کان کنوں کی حالت بہتر ہے ، ٹیلی ویژن فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جب پہلے کان کن کو زمین کی سطح پر پہنچایا گیا تو اس کی آنکھوں کو ایک دم دن کی تیز روشنی سے بچانے کے لیے پٹی باندھی گئی تھی۔ کان کن کی حالت انتہائی لاغر تھی، ریسکیو ورکرز نے اس نحیف شخص کو کمبل میں لپیٹا اور ایمبولینس میں لے کر ہسپتال روانہ ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں