کوسوونے اسرائیل کو تسلیم کرلیا،معاہدے پر دستخط
بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنیوالا کوسوو پہلا مسلم ملک
تل ابیب (اے ایف پی)اسرائیل اور کوسوونے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لئے ، کوسوو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والا پہلا مسلم اکثریتی ملک بھی بن گیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کی آن لائن تقریب مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں ہوئی جس میں اسرائیل اور کوسوو کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کی کوسو وکی درخواست کی منظوری دے دی ہے ۔