خشوگی قتل:امریکا حقائق نہ چھپائے

خشوگی قتل:امریکا حقائق نہ چھپائے

مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی منگیتر خدیجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو اس کیس کے کافی حقائق کا علم ہے جنہیں وہ چھپارہا ہے

استنبول ( دنیا ڈیسک) ایک بین الاقوامی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکا کا فرض ہے کہ وہ حقائق کو چھپانے کے بجائے انہیں عام کردے کیونکہ دیانت کا یہی تقاضا ہے ، خدیجہ نے جو خود بھی ترکی کی معروف مصنفہ اور دانشور ہیں کہا کہ اگر امریکا نے اب بھی اس کیس کے حقائق پوشیدہ رکھے تو ثابت ہوجائے گا کہ امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک کی اقدار اور ان کے دعوے کھوکھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف نیشنل انٹیلی جنس کو اکتوبر 2018 میں خشوگی کے قتل کے فوری بعد بہت سے شواہد حاصل ہوگئے تھے جو امریکی حکومت منظر عام پر نہیں لارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں