ترکی :افغان مترجمین کی انقرہ میں آبادکاری کا امریکی پروگرام مسترد

ترکی :افغان مترجمین کی انقرہ میں  آبادکاری کا امریکی پروگرام مسترد

انقرہ نے افغان معاونین اور مترجمین کی ترکی میں آبادکاری کے امریکی پروگرام کو مسترد کر دیا

استنبول (اے ایف پی) ترکش وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا افغان معاونین کی آباد کاری سے متعلق پروگرام کے بارے میں ترکی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ترکی میں پہلے ہی چالیس لاکھ پناہ گزین اور تارکین مقیم ہیں، ہماری رضامندی کے بغیر کوئی بھی پروگرام ترکی کیلئے ناقابل قبول ہے ، کسی تیسرے ملک کی خاطر ترکی ہجرت کے ایک نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں