افغانستان سے زیادہ یمن عراق سے دہشت گردی کا خطرہ ہے :امریکی عہدیدار

افغانستان سے زیادہ یمن عراق سے دہشت گردی کا خطرہ  ہے :امریکی عہدیدار

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہانس نے کہاہے کہ افغانستان سے زیادہ امریکا کو دہشت گردی کا خطرہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق سے ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہانس نے کہاہے کہ افغانستان سے زیادہ امریکا کو دہشت گردی کا خطرہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق سے ہے ۔ایورل ہانس نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کے حوالے سے اب ہمارے لیے بڑی تشویش نہیں رکھتا۔ہم اب افغانستان کواس فہرست میں اوپر نہیں رکھتے ، ہماری فہرست میں اب اوپر یمن، صومالیہ، شام اور عراق ہیں، یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم سب سے بڑا خطرہ دیکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں