انڈرورلڈ کے ممکنہ حملے کا خطرہ، نیدرلینڈ کے وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ

انڈرورلڈ کے ممکنہ حملے کا  خطرہ، نیدرلینڈ کے وزیراعظم  کی سکیورٹی میں اضافہ

انڈرورلڈ کے ممکنہ حملے کی حساس اطلاعات کے بعد نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روتہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم مارک روتہ حکومت نے منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے ڈچ اخبار میں وزیراعظم پر ممکنہ حملے سے متعلق شائع رپورٹ کی تصدیق کر دی ، تاہم سکیورٹی حکام نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم مارک روتہ نے کہا کہ سکیورٹی کے امور عوامی سطح پر کبھی زیر بحث نہیں لائے جاتے ۔ وزیراعظم اکثر سائیکل پر گھر سے دفتر جاتے ہیں، انہیں راستے میں راہگیر اکثر سیلفی بنوانے یا گپ شپ کیلئے روک لیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں